تجارت

3 سال میں 50 کروڑ ڈالر کے سمارٹ فون برآمد کرنے کا ہدف مقرر

وزارت آئی ٹی نے تین سال میں پچاس کروڑ ڈالر کے سمارٹ فون برآمد کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔

وزارت آئی ٹی نےموبائل فون مینو فیکچررزکو تحقیق اورترقی کیلئے 3 فیصد الاؤنس دینےکی منظوری دیدی،آئندہ سالوں میں آر اینڈ ڈی الاؤنس کو 8 فیصد تک بڑھادیا جائے گا۔

وزارت آئی ٹی کا کہنا ہےکہ پاکستان اس وقت دنیا بھر میں سیلولرفون صارفین کی 7ویں بڑی مارکیٹ ہے،پاکستان میں 19 کروڑ کے لگ بھگ افراد موبائل فونز کے مالک ہیں۔

2023 میں پاکستان نے مقامی طور پر 2 کروڑ 13 لاکھ موبائل فون تیار کئے،پاکستان نے 2023 میں 15 کروڑ ڈالر مالیت کے 250,000 فون برآمد کئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close