Featuredتجارت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوبارہ بڑی کمی کا امکان

عالمی منڈی کے زیراثر پاکستان میں بھی یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 4 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ 15 مئی کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل 30 اپریل کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق زیر گردش خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تمام خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔ قیمتوں سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 31 مئی کو ورکنگ کرے گا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو برینٹ 7 فروری کے بعد سب سے کمزور اور یو ایس کروڈ 23 فروری کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

برینٹ کروڈ کے معاہدے 58 سینٹ ی 0.71 فیصد کمی کے بعد 80.78 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ کے معاہدے 59 سینٹ یا 0.77 فیصد کمی کے بعد 76.28 ڈالر پر ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close