انٹرٹینمنٹدنیا

بھارت کی صورتحال شرمناک ہوچکی ہے : سوارا بھاسکر

 خواتین کو ہراساں کرنا بند کرو، حجاب ہو، گھونگٹ ہو یاجینز، خواتین کو مرضی کے کپڑے پہننے کا اختیار ہے

اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسکان کو تنگ کرنے والے انتہا پسندوں کو ’درندہ‘ قرار دیا۔

ایک ٹوئٹ میں سوارا بھاسکر نے لکھا کہ بھارت کی صورتحال شرمناک ہوچکی ہے۔

دوسری جانب کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنا بند کرو، حجاب ہو، گھونگٹ ہو یاجینز، خواتین کو مرضی کے کپڑے پہننے کا اختیار ہے۔

مسکان کی بہادری پر پاکستان اور بھارت کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر بھی اس وقت ’اللہ اکبر‘ ’مسکان‘ اور اسی معاملے سے متعلق دیگر ٹرینڈز گردش کررہے ہیں۔

طالبہ مسکان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انتہاپسندوں کا تنہا سامنا کرنے سے بالکل خوفزدہ نہیں ہوئی، برقعہ پہننے پر مجھے انتہاپسندوں نے کالج میں داخل نہیں ہونے دیا۔

مسکان نے کہا کہ کالج کے پرنسپل اور لیکچرار میری مدد اور حفاظت کو آئے،مسکان نے مزید کہا کہ حجاب کیلئے احتجاج جاری رہےگا،یہ ایک مسلم لڑکی کی شناخت کا حصہ ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close