انٹرٹینمنٹ

مادھوری نے خوابوں میں آنے والے کرکٹر کا نام بتادیا

ممبئی: بھارت میں کرکٹ اور بالی ووڈ کے درمیان گہرا تعلق ہے اور اکثر کرکٹرز اور بھارتی اداکاراؤں کے درمیان دوستی کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔ ان دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انوشکا شرما کے درمیان دوستی کی خبریں گرم ہیں تاہم ماضی کی کامیاب ترین اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے حوالے سے اب یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ وہ بھی اپنی جوانی کے دور میں ایک کرکٹر کی دیوانی تھیں۔
زبردست رقص اور بہترین اداکاری سے مداحوں پر سحر طاری کرنے والی مادھوری ڈکشٹ بھی اپنے دورِ عروج میں ایک کرکٹر کی دیوانی تھیں اور انہیں اس کے خواب بھی آتے تھے۔ بھارتی میڈیا میں مادھوری کا ایک انٹرویو منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے دل کی باتیں کی ہیں۔ مادھوی نے بتایا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب ان کی عمر 25 برس تھی اور وہ اس کرکٹر کی دیوانی تھیں جو ان سے عمر میں 18 برس بڑا تھا اور اس وقت تک کرکٹ کو خیرباد بھی کہہ چکا تھا۔
مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا کہ وہ سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کے لیے پاگل تھیں اور وہ ان کے خواب میں بھی آتے تھے۔ مادھوری کے مطابق انہیں سنیل گواسکر نہایت پرکشش لگتے تھے اور وہ ان کے پیچھے بھاگنا چاہتی تھیں حالانکہ اس وقت سنیل گواسکر کی عمر 43 برس تھی۔مادھوری نے بتایا کہ وہ سنیل گواسکر کو بھارت کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھا کرتی تھیں اور انہیں بہت پسند کرتی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close