انٹرٹینمنٹ

الیزے اگنی ہوتری بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے جارہی ہیں

سلمان خان کی بھانجی نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا

الیزے اگنی ہوتری سلمان خان کی بہن الویرا خان کی بیٹی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الیزے اگنی ہوتری ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سومندرا پدھی کی فلم سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کی شروعات کریں گی۔

ایوارڈ یافتہ نامور بھارتی ہدایتکار کی فلم کے ذریعے اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔ فلم کے نام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

الیزے اگنی ہوتری نے ڈیبیو فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ الیزے کی فلم اگلے سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

الیزے اگنی ہوتری سلمان خان کی بہن الویرا خان اور 90 کی دہائی کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری کی بیٹی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close