انٹرٹینمنٹ

پرٹ مرڈوک نے 4 طلاقوں کے بعد ایک مرتبہ پھر نئی زندگی کا آغاز کرنے کا ارادہ کر لیا

نیویارک: روپرٹ مرڈوک نے 92 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی دنیائے ابلاغ کے بے تاج بادشاہ روپرٹ مرڈوک نے 4 طلاقوں کے بعد ایک مرتبہ پھر نئی زندگی کا آغاز کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ وہ جلد این لیسلی اسمتھ سے منگنی کرنے والے ہیں جو کہ میڈیا انڈسٹری سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔

مرڈوک نے کالم نگار سنڈی ایڈمز سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اسمتھ سے ستمبر میں ملے تھے جس کے بعد انہوں نے منگنی کرلی اور اب جلد شادی کرنے والے ہیں۔ مرڈوک نے کہا کہ ’میں محبت میں پڑنے سے ڈرتا تھا لیکن میں جانتا تھا کہ یہ میرا آخری رشتہ ہوگا اور میں خوش ہوں۔‘
دی فاکس نیوز کارپوریشن کے بانی نے بتایا کہ وہ رواں سال موسمِ گرما کے آخر میں ایک مرتبہ پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

مرڈوک کی شادی اس سے قبل سابق فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بوکر، صحافی اینا مرڈوک اور کاروباری شخصیت وینڈی ڈینگ سے ہوئی تھی جن سے ان کے چھ بچے ہیں۔

امریکی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کی اپنی چوتھی بیوی، سابق ماڈل جیری ہال سے گزشتہ سال اگست میں علیحدگی ہوئی تھی جس کے بعد اب یہ ان کی پانچویں شادی ہوگی۔

واضح رہے کہ مرڈوک برطانیہ میں دی سن اور دی ٹائمز اخبارات کے مالک ہیں جبکہ وہ امریکی نیوز کمپنی فاکس نیوز، نیویارک پوسٹ اور وال اسٹریٹ جرنل کے بھی مالک ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close