انٹرٹینمنٹ

کرائم تھرلر ویب سیریز ’دھاڑ‘ میں میرا کردار چلبل پانڈے سے بہت مختلف ہے

اب وقت آگیا ہے کہ ہم مضبوط کردار والی خواتین کو سامنے لائیں۔

نئی تھرلر ویب سیریز ’دھاڑ‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں اداکارہ نے سیریز میں اپنے کردار اور شوبز کیریئر کے متعلق گفتگو کی ہے۔

سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نئی ویب سیریز ’دھاڑ‘ میں پولیس انسپکٹر کا کیریکٹر سلمان خان کے ’دبنگ‘ والے چلبل پانڈے سے بہت مختلف ہے۔

اس موقع پر سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ مار دھاڑ والے مناظر فلموں میں مرد ہی کیوں کرتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم مضبوط کردار والی خواتین کو سامنے لائیں۔
انہوں نے بتایا کہ بطور ایک خاتون اداکار ہمیں ایسے کردار بمشکل ہی ملتے ہیں جس میں ہم کسی کے چہرہ پر مکا مار سکتی ہیں۔

سوناکشی سنہا کے مرکزی کردار کے ساتھ آٹھ اقساط پر مشتمل کرائم تھرلر سیریز 12 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close