انٹرٹینمنٹ

حریم شاہ نے اپنی گاڑی انعام میں دینے کا اعلان کر دیا ، لیکن کرنا کیا ہو گا؟ جانئے

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کافی ایکٹو دکھائی دیتی ہیں اور اکثر اپنے مداحوں خو بلیو ٹک لے کر دیتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے اس سے بڑھ مداح کو چیلنج پورا کرنے پر گاڑی دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میری پروفائل پر جاکر پہلی پوسٹ کو لائک ،شیئر اور کمنٹ کریں جس پر جیتنے والے کو گاڑی ملے گی ، میں اپنی 4 گاڑیوں میں سے ایک گاڑی تحفہ کرنے جارہی ہوں جس کو چاہیے وہ ابھی میری پروفائل پر جا کر پہلی پوسٹ کو شیئر کرے، جیتنے والے کا نام رات کو جاری کیا جائے گا ‘‘۔

یاد رہے کہ حریم شاہ کو شہرت سیاسی شخصیت اور پارلیمنٹ کے اندر ویڈیوز بنانے کے باعث حاصل ہوئی ، ان کی وجہ سے کئی سیاستدان اور پاکستان کی نامور شخصیات بھی تنازعات کا شکار رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close