انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کے والد کا تعلق پاکستان سے نکلا

امریکی نژاد بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے والد کا تعلق پاکستان سے ہے۔

فلم ‘راک اسٹار’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی معروف اداکارہ نرگس فخری نے کئی پاکستانی اشتہارات میں بھی کام کیا ہے لیکن اس بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ پاکستان کے ساتھ اُن کے خاندان کا گہرا تعلق ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران اپنی فیملی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نرگس فخری نے کہا کہ اُن کے والد پاکستانی تھے جبکہ اُن کی والدہ کا تعلق جمہوریہ چیک سے تھا۔

نرگس فخری نے اپنی پیدائش کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اُن کی پیدائش نیویارک شہر میں ہوئی تھی۔

نرگس فخری نے 2011ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’راک اسٹار‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کیا تھا جبکہ انہوں نے متعدد دیگر بلاک بسٹر فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

نرگس فخری اپنی ذہنی صحت کی وجہ سے طویل عرصے تک بڑے پردے سے دور رہیں اور اب وہ فلم ’ہری ہرا ویرا مالو‘ میں نظر آئیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close