انٹرٹینمنٹ

اداکارہ تیجسوی پرکاش نے کیمرے کے سامنے دئے ایسے ایسے پوز، فینس کے اڑ گئے ہوش

مشہور ٹی وی اداکارہ تیجسوی پرکاش اکثر کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ انہوں نے اپنے ٹی وی شوز سے زیادہ سرخیاں لو لائف اور کیوٹنیس کی وجہ سے حاصل کی ہیں ۔ اس کے علاوہ تیجسوی اپنے لکس کی وجہ سے بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔

اکثر وہ فینس کے ساتھ اپنی گلیمرس ادائیں دکھاتے ہوئے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر اداکارہ نے اپنے لک سے فینس کے دلوں کی دھڑکنوں کو بڑھا دیا ہے ۔

(Photo: @tejasswiprakash/Instagram)

تازہ فوٹوشوٹ میں تیجسوی ڈیزائنر لوز پینٹ اور آف شولڈر ٹاپ پہنے نظر آرہی ہیں ۔ انہوں نے اپنے اس لک کو کم از کم میک اپ سے مکمل کیا ہے ۔

(Photo: @tejasswiprakash/Instagram)

اداکارہ نے یہاں شائنی بیس، گلاسی لپس اور نیوڈ گلٹری آئی میک اپ رکھا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی تیجسوی نے بالوں کو ویوی ٹچ دے کر اوپن ہیئر اسٹائل بنایا ہے ۔

(Photo: @tejasswiprakash/Instagram)

اداکارہ تیجسوی نے اپنے اس لک کو فلانٹ کرتے ہوئے کیمرے کے سامنے ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت پوز دئے ہیں ۔

(Photo: @tejasswiprakash/Instagram)

اداکارہ کافی پرکشش نظر آرہی ہیں ۔ فینس کے درمیان ان کا یہ لک کافی وائرل ہونے لگا ہے ۔ چاہنے والوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کئی کمنٹس کئے ہیں ۔

(Photo: @tejasswiprakash/Instagram)

وہیں اگر اداکارہ تیجسوی پرکاش کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو گزشتہ سال انہیں ناگن 6 اور میوزک ویڈیوز جیسے کئی پروجیکٹس میں دیکھا گیا تھا ۔

(Photo: @tejasswiprakash/Instagram)

حالانکہ اس کے بعد سے ہی اداکارہ نے اپنے نئے پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ تیجسوی کے چاہنے والے انہیں پھر سے پردے پر دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close