انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ میں انٹری سے قبل باربی ڈول کترینہ نے اپنی بہن کو اندر کی خاص باتیں بتا دیں

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی چھوٹی بہن ازابیل کو بالی ووڈ میں انٹری سے قبل نصیحت کرتے ہوئے اسے شوبز انڈسٹری کی اونچ نیچ سے آگاہ کیا ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف کو بالی ووڈ جوائن کیے ہوئے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے اس عرصے میں جہاں انہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا وہیں وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے طورطریقوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہیں۔

کترینہ کی بالی ووڈ میں کامیابی کے بعد اب ان کی چھوٹی بہن ازابیل بھی شوبز میں انٹری دینے جارہی ہیں اور اس موقع پر کترینہ نے اپنی چھوٹی بہن کو بالی ووڈ کے بارے میں نصیحت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ازابیل کا ڈانس فلم سے کیریئر کا آغاز

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ نے بتایا کہ میں ہمیشہ اپنی بہن کو کہتی ہوں چاہے آپ اداکاری کے شعبے میں قسمت آزمائو یا ہدایت کاری کے آپ کو فلم انڈسٹری میں بنے رہنے کے لیے مضبوط اعصاب کا مالک ہونا چاہئے کیونکہ یہاں کام کرنا آسان نہیں ہے۔

کترینہ نے مزید کہا بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کسی اورکو مثال بناکر اس کے نقش قدم پر نہ چلیں بلکہ وہ کریں جو آپ کرنا چاہتی ہیں، شوبز میں قدم جمانے کے لیے اپنے دل کی آواز سنیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کی چھوٹی بہن ازابیل ہدایت کار اسٹینلی ڈی کوسٹا کی فلم ” ٹائم ٹو ڈانس “ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار سورج پنچولی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے فلم رواں سال 29 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close