Featuredانٹرٹینمنٹ

عدالت کی اداکارہ میشا شفیع اورصبا حمید کو آئندہ سماعت میں پیش ہونے کی ہدایت

لاہور : عدالت نے  ہتک عزت کے کیس میں میشا شفیع کو 28 ستمبر کو طلب کرلیا۔

لاہور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے گلوکار و اداکار اداکار علی ظفر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس میں میشا شفیع کو 28 ستمبر کو طلب کرلیا۔
ایڈشنل سیشن جج محمد یاسر حیات نے کیس کی سماعت مقرر کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر گواہوں کو جرح کے لیے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اس کے ساتھ ہی عدالت نے آئندہ سماعت میں اداکارہ صبا حمید اور دیگر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

گزشتہ برس ہتک عزت کے دعوے پر ہونے والی پہلی سماعت کے دوران گواہ کنزہ منیر نے بیان قلمبند کروایا تھا۔
علی ظفر کی جانب سے پیش ہونے والی گواہ ماڈل کنزہ منیر نے اپنا بیان قلمبند کرواتے ہوئے بتایا کہ وہ اسی نجی اسٹوڈیو میں موجود تھی جہاں علی ظفر پر میشا شفیع نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔
کنزہ منیر کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ میشا شفیع کے الزامات کا اچھی طرح علم ہے وہ جھوٹ ہیں۔

دسمبر 2019 میں میشا شفیع بھی عدالت میں پیش ہوئی تھیں تاہم کچھ وجوہات کے باعث ان کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جاسکا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close