انٹرٹینمنٹ

حرا مانی: میں بغیر اجازت تصویر لینے پر غصہ ہوجاتی ہوں

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ وہ بغیر اجازت تصویر لینے پر غصہ ہوجاتی ہیں۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنی ایک تصاویر شیئر کیں جس میں وہ جہاز کی نشست پر بیٹھی ہوئیں تھیں۔

اداکارہ نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جہاز میں کوئی بغیر اجازت آپ کی پیچھے سے تصویر لے رہا ہو اور آپ کو معلوم ہو جائے۔

انہوں نے لکھا کہ اگر یہ تصویر کوئی لڑکا لے رہا ہوتا تو مجھ سے بہت زیادہ مار کھاتا ، مگر یہ تو بہت ہی پیاری سی لڑکی تھی جو اچھی فوٹو گرافر بھی ہے۔

حرا نے تصویر لینے والی لڑکی شنزا نادر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خوش رہو ۔ تم بہت پیاری ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرا نے تصویر لینے والی لڑکی شنزا نادر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’خوش رہو ۔ تم بہت پیاری ہو‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close