انٹرٹینمنٹ

منیبہ مزاری نے عالمی وبا سے متاثرہ ہندوستانی لوگوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

پاکستان کی مشہور خیر سگالی سفیر اور سماجی کارکن منیبہ مزاری نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ بھارتی عوام کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔

 

 

 

سماجی کارکن منیبہ مزاری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’لوگوں کو تکلیف میں دیکھ کر دل دہل جاتا ہے۔

 

https://twitter.com/muniba_mazari/status/1385847853294235649?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1385847853294235649%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Flatest%2F2021%2F04%2F631410%2F

 

منیبہ مزاری نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ بھارتی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یقین رکھیں، محفوظ اور مضبوط رہیں۔

 

 

انہوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ تمام مریض جلد صحتیاب ہوجائیں۔

 

 

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک لہر کے آگے ملک میں موجود صحت کا نظام ناکام ہوگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close