انٹرٹینمنٹ

ودیا بالن بھی صباء قمر کی فین نکلی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل خوبرو اداکارہ صباء قمر اپنی اداکارانہ صلا حیتوں کے باعث نا صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کافی مقبول ہیں۔

 

 

 

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ودیا بالن بھی صباء قمر کی اداکارانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی اور ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

رپورٹ کے مطابق صباء قمر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک واٹس ایپ میسج کا سکرین شوٹ شئیر کیا ہے جو کہ انہیں ودیا بالن کی جانب سے موصول ہوا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

یہ میسج ودیا بالن نے صباء قمر کی بالی ووڈ فلم ہندی میڈیم دیکھنے کے بعد کیا تھا۔

صبا قمر کو کیے گئے میسج میں ودیا بالن کا کہنا تھا کہ میں ودیا بالن ہوں اور آپ کا نمبر میں نے زینت سے لیا ہے، آج میں نے فلم ہندی میڈیم دیکھی جس میں آپ کی اداکاری غیرمعمولی طور پر حیرت انگیز تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید لکھا کہ آپ کا کردار آسان نہیں تھا اور یہ عام طور پر ایک ایسا کردار تھا جس کو لوگ آسانی سے پسند نہیں کرتے لیکن آپ کی اداکاری نے اسے غیر معمولی بنادیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close