انٹرٹینمنٹ

سکرین پر آنے کے لیے اداکاری کے تجربے کی ضرورت نہیں ہوتی

اداکارہ و ماڈل نے مزید لکھا کہ انہیں بھی ایسی ہی اچھی قسمت چاہیے، جہاں انہیں اپنی پہنچان بنانے یا نام بنانے کے لیے کوئی محنت نہ کرنی پڑے۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ وہ بھی چاہتی ہیں کہ انہیں اسی طرح ہر چیز پلیٹ میں تیار ملے۔

اگرچہ سبیکا امام نے کسی بھی اداکار کا نام نہیں لکھا، تاہم ان کی ٹوئٹ سے لوگ سمجھ گئے کہ وہ گلوکار اذان سمیع خان کی بات کر رہی ہیں جو جلد ہی سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ ’عشق لا‘ ڈرامے سے اداکاری میں ڈیبیو کریں گے۔

لوگوں نے سبیکا امام کی ٹوئٹ پر کمنٹس کیے اور کئی لوگوں نے ان کی رائے سے اختلاف کیا، تاہم کئی افراد ان کی رائے سے سہمت بھی دکھائی دیے۔

کئی لوگوں نے اس عمل کو ’اقربا پروری‘ قرار دیا، تاہم بعض افراد نے کہا کہ لازمی نہیں ہے کہ پہلی بار اداکاری کرنے کے لیے کسی تجربے کی ضرورت ہو اور پھر بعض لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اذان سمیع خان بچپن سے ٹی وی اسکرین پر آتے رہے ہیں، اس لیے انہیں تھوڑا بہت تجربہ ہے۔

لوگوں کی تنقید اور ملے جلے رد عمل کے بعد سبیکا امام نے 16 جولائی کو اپنی ایک اور ٹوئٹ میں شکوہ کیا کہ انہوں نے تو اپنی رائے دی تھی مگر لوگوں کو ان کی رائے پسند نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی وبائی مرض میں مبتلا ہوگئیں، مداح غمزدہ

سبیکا امام نے تنقید کرنے والے افراد کو جواب دیا کہ وہ لوگ اداکاروں کو برا بھلا کہتے ہیں تو سب ٹھیک مگر جب کوئی اداکار اپنی رائے دیتا ہے تو ان پر ’جیلس‘ ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان صحیح کرتے ہیں کہ ’میں کروں تو سالا کریکٹر ڈھیلا ہے‘۔
سبیکا امام نے 2014 کی بولی وڈ کی مقبول فلم ’کوئین‘ سے کنگنا رناوٹ کے ساتھ فلم ڈیبیو کیا تھا، اس وقت انہیں بھی اداکاری کا اتنا خاص تجربہ نہیں تھا۔

برطانیہ میں پیدا ہونے والی سبیکا امام نے بعد ازاں پاکستانی فلموں ’شیر دل، جلیبی اور ویلکم ٹو لنڈن‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا اور انہوں نے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

چند ڈراموں کے علاوہ متعدد گانوں میں جوہر دکھانے والی سبیکا امام فیشن شوز میں ریمپ پر واک بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں اور انہوں نے اپنی حالیہ ٹوئٹس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ’اقربا پروری‘ پر بات کرتے ہوئے اذان سمیع خان کا نام استعمال نہیں کیا۔
سبیکا امام کی ٹوئٹس پر تاحال اذان سمیع خان، سجل علی اور یمنیٰ زیدی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close