انٹرٹینمنٹ

جلد سیاست میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہوں

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے کچھ سال سے سیاست میں کافی دلچسپی ہوگئی ہے، انشاء اللہ میں سیاست میں آؤں گی

ذاتی زندگی سے لے کر اپنے کیرئیر اور پسند ناپسند کے حوالے سے گفتگو کی

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست کو ترجیح دیں گی؟
مہوش حیات نے جواب دیا کہ ارادہ ملک میں بہتری لانے کا ہے، اب وہ پارلیمانی طریقے سے آتی ہے یا اپنی پارٹی بنا کر یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ شگفتہ علی گزشتہ 30 برسوں سے بھارتی شوبز انڈسٹری سے وابستہ

سوال کیا گیا کہ وہ عمران خان کی سیاست سے زیادہ متاثر ہیں یا اپوزیشن کی سیاست سے؟ اس پر مہوش کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی سیاست سے متاثر ہوں کیونکہ وہ تبدیلی بھی لائے ہیں اور ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔

عمران خان ایک کرکٹر تھے تو جب وہ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ وزیراعظم کیوں نہیں بن سکتی، میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی لیکن آگے جاکر ان کی جگہ کسی نے تو لینی ہے تو میں بھی وزیراعظم کی ایک امیدوار بن سکتی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close