انٹرٹینمنٹ

اداکارہ اشنا شاہ کے ساتھ کچھ دلچسپ آنے والا ہے

اداکارہ اشنا شاہ وجاہت رؤف کے نئے پروجیکٹ میں اداکاری کریں گی

اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اپنے آنے والے پروجیکٹ سے متعلق بتایا۔

انہوں نے وجاہت رؤف کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’ آئیز آن دا پرائز‘ کے سیٹ پر ڈائریکٹر اور رائٹر وجاہت رؤف کے ساتھ موجود ہوں، اس پروجیکٹ کی ہدایات وجاہت رؤف دیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

اشنا شاہ نے بتایا کہ ان کا آنے والا پروجیکٹ مذکورہ نام سے منسوب ناول پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خوبصورت سفینہ دانش الٰہی کے اسی نام کے ناول پر مبنی ہے اور میں اس میں اداکاری کے لیے پرجوش ہوں۔

وجاہت رؤف نے بھی انسٹاگرام پر اپنے پروجیکٹ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ باصلاحیت اشنا شاہ کے ساتھ کچھ دلچسپ آنے والا ہے۔

تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ’آئیز آن دا پرائز‘ فلم ہے ڈراما یا ویب سیریز۔

یہ ناول 3 خواتین شیزرے، مناہل اور حنا کے گرد گھومتی ہے جس میں دوستی اور مسابقت کی ایک غیر معمولی کہانی میں انسانی تعلقات کو گہرائی سے بیان کیا گیا ہے۔

ناول کی ڈسکرپشن کے مطابق تینوں خواتین رازوں، عدم تحفظ اور دھوکہ دہی جیسے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے توجہ اپنے مقصد پر مرکوز کرتی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close