Featuredاسلام آباد

او آئی سی اجلاس تک بڑے سیاسی ایونٹس نہیں ہوں گے

اسلام آباد : او آئی سی اجلاس تک سیاسی کشیدگی کم کرنے پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان او آئی سی اجلاس کے لیے بیک ڈور رابطے ہوئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطوں میں او آئی سی اجلاس تک سیاسی کشیدگی کم کرنے پر دونوں نے اتفاق کرلیا۔

حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوا کہ او آئی سی اجلاس تک بڑے سیاسی ایونٹس نہیں ہوں گے تاہم سیاسی ملاقاتیں جاری رہیں گی لیکن کشیدگی کم ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی میں کمی اہم شخصیات کے کہنے پر ہوئی۔
 
گذشتہ روز حکومت کی جانب سے عدم اعتماد پر ووٹنگ او آئی سی اجلاس کے بعد رکھنے کی وجہ سامنے آئی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے دوست ممالک کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
 
ذرائع نے بتایا کہ اسلامی ممالک کے اجلاس کے دوران دوست ممالک اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے ، اس دوران بیک ڈور رابطوں کے ذریعے سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالاجاسکے، جس سے سیاسی پارہ نیچےآئے گا اور معاملات حل کی طرف جاسکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close