Featuredاسلام آباد

پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق کے حوالے سے ہمیشہ اگلی صفوں میں رہی ہے

اسلام آباد: جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے، پائیدار ترقی کا خواب نہ مکمل رہے گا

وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ آئین محنت کشوں کو منصفانہ اجرت کی ضمانت دیتا ہے، سابقہ سلیکٹڈ حکومت کی ناکام پالیسیوں سے معیشت کی سانسیں اُکھڑ چکیں ہیں۔

بلاول زرداری کا مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے، پائیدار ترقی کا خواب نہ مکمل رہے گا، پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق کے حوالے سے ہمیشہ اگلی صفوں میں رہی ہے، پیپلز پارٹی کے نظریے و منشور کی اساس محنت کشوں کی بہبود و ترقی ہے۔

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آئین محنت کشوں کو منصفانہ اجرت کی ضمانت دیتا ہے، سابقہ سلیکٹڈ حکومت کی ناکام پالیسیوں سے معیشت کی سانسیں اُکھڑ چکیں ہیں، ایسے مشکل حالات میں پی پی محنت کشوں کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی محنت کشوں کو ریلیف دلوانے کے لیے میدان میں کھڑی ہے، پیپلز پارٹی محنت کشوں کی وکیل اور محافظ کا کردار نبھاتی رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close