Featuredاسلام آباد

ہم جیل بھرو تحریک کے ساتھ عدلیہ کے تحفظ کیلئے بھی تیار ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کہتے ہیں کہ جس طرح مخالفین پر غداری کے مقدمات بنانا شروع کیے ہیں اس سے پاکستان بہت بڑے بحران کا شکار ہوا ہے۔

اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر عوام اربوں روپے خرچ کرتے ہیں، اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہورہا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز نے عدلیہ پر خطرناک تنقید کی ہے, ہم جیل بھرو تحریک کے ساتھ عدلیہ کے تحفظ کیلئے بھی تیار ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک بحران کا شکار ہے لیکن مریم کہتی ہیں کہ آٹا ٹماٹر سستا کردیا، صرف عمران خان کو روکنے کے لئے لوگوں کو مسلط کیا گیا، حکومت عمران خان کو روکنے کی کوشش کررہی ہے، ہمارے استعفے بھی قبول کرلئے لیکن اب الیکشن نہیں کرارہے۔ انتخابات وقت پر نہ کرانا آئین کی خلافی ورزی ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان میں کچھ ناسمجھ لوگوں کو تاریخ کا علم نہیں، امپورٹڈ حکومت نے جس طرح مخالفین پر غداری کے مقدمات بنانا شروع کیے ہیں اس سے پاکستان بہت بڑے بحران کا شکار ہوا ہے۔ اگر میں غدار ہوں تو سارا جہلم غدار ہوا، اگر شیخ رشید غدار ہیں تو سارا راولپنڈی غدار ہوا۔ ایسی احمقانہ، بچگانہ حرکتوں سے 1970 میں پاکستان کو بڑا نقصان ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران ہر وقت بیرون ملک دوروں پر ملیں گے، پاسپورٹ کی عزت کم کرنے پر اوورسیز پاکستانی ان سے نفرت کرتے ہیں، شہباز شریف اور بلاول کی وجہ سے انہیں شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔

اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے ممبران اور گورنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات کے باوجود انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر یہ درخواست دائر کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close