Featuredاسلام آباد

عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی سرکاری وکیل کی درخواست مسترد کردی۔

چیئرمین عمران خان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے کیس کی سماعت ہوئی، تاہم ایک بار پھر عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نےعدالت میں عمران خان کی 8 فروری کی میڈیکل رپورٹ پیش کی، اور موقف اپنایا کہ عمران خان سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ میرے مؤکل کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

پروسیکیوٹر رضوان عباسی نے اعتراض اٹھایا کہ شوکت خانم کینسر اسپتال جب کہ عمران خان کا الگ مسئلہ ہے، وہ اپنے ہی اسپتال کی میڈیکل رپورٹ لگا کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، اگر سیڑھیاں نہیں چڑھ سکتے تو کچہری کے باہر تک آ جائیں، عدالت نے انہیں پیدل چل کر آنے کا نہیں کہا، دراصل وہ پیش ہونا ہی نہیں چاہتے، عدالت ان کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرکے وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔

سینئر سول جج مجاہد رحیم نے وکلا کے دلائل سننےکے بعد عمران خان کو طبی بنیادوں پر ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا، اور کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close