Featuredاسلام آباد

مردم شماری کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع

 اسلام آباد: حکومت نے مردم شماری کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کردی

ادارہ شماریات کی جانب سے ملک بھر میں جاری ساتویں مردم شماری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بریفنگ دی ہے۔ ساتویں مردم شماری میں ابتک 23 کروڑ 74 لاکھ 48 ہزار 241 افراد کو شمار کیا جا چکا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مردم شماری کی تاریخ میں 15 روز مزید توسیع کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر فرد کی گنتی کی جانی چاہیے، شہری علاقوں میں گنتی کا عمل سست روی کا شکار ہے، یہ محسوس کیا گیا ہے کہ دور دراز علاقوں میں تمام لوگوں کو شمار نہیں کیا گیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ کچھ علاقوں سپارکو کی مدد سے گھروں کی نشاندہی سمیت معاونت کی جارہی، فالٹ لائنز ہیں جسکی باعث بیس بیس سال مردم شماری نہیں ہوسکی، مردم شماری کا مطلب صرف نمبرز پیدا کرنا نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کی بروقت تکمیل کے لئے سیاسی جماعتوں سے تعاون کا کہا ہے، ہمارے پاس اکتوبر نومبر تک مکمل کرنے کی گنجائش موجود ہے، اس مدت سے پہلے مردم شماری مکمل کرنے گنجائش ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ساتویں مردم شماری میں ابتک 23 کروڑ 74 لاکھ 48 ہزار 241 افراد کو شمار کیا جا چکا ہے، سندھ میں پانچ کروڑ 41 لاکھ 38 ہزار 485 افراد کو شمار کیا گیا جبکہ پنجاب کی آبادی 11 کروڑ 64 لاکھ 42 ہزار 499افراد تک پہنچ چکی ہے۔

خیبر پختونخوا میں تین کروڑ 93 لاکھ 15ہزار 873 افراد کو گنا جا چکا ہے جبکہ بلوچستان میں ایک کروڑ ستانوے لاکھ تیرہ ہزار آٹھ سو تئیس افراد شمار کیے جا چکے ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا کہ ہر صوبے میں الگ الگ اجلاس بلا کر بریفنگ دینے پر اتفاق ہوا ہے، محکمہ شماریات کے حکام ہر صوبے میں جاکر وہاں کی صوبائی حکومت اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مردم شماری بارے آگاہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close