Featuredکھیل و ثقافت

آسٹریلیا دنیائے کرکٹ میں کامیاب ترین ٹیم بن گئی

آسٹریلیا کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں عالمی ٹورنامنٹس جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں عالمی ٹورنامنٹس جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

آسٹریلیا نے اوول کے تاریخی میدان میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دینے کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

کرکٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں آسٹریلیا نے ایک روزہ کرکٹ کا ورلڈکپ پانچ مرتبہ جیتا، چیمپئنز ٹرافی 2 بار جیتی جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایک مرتبہ جیتا۔

تاہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد آسٹریلیا دنیائے کرکٹ میں کامیاب ترین ٹیم بن گئی۔ جب آئی سی سی ٹرافی جیتنے کی بات آتی ہے تو کوئی اور ٹیم مقابلے میں ان کے قریب نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close