Featuredتجارت

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سمیت دوست ممالک سے اربوں ڈالرز ملنے کے باوجود ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 81 پیسے سے بڑھ کر 287 روپے 92 پیسے ہو گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

کرنسی ڈیلز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد 293 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف یورو کی قیمت 319 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 370 روپے، آسٹریلوی ڈالر 194 روپے، کینیڈین ڈالر 218 روپے، سعودی ریال 76 روپے، ملائیشین رنگٹ 62 روپے، کویتی دینار 937 روپے، بھارتی کرنسی کی قیمت 3.5 روپے ہو گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close