Featuredپنجاب

برے کردار کے حامل لوگ پنجاب کے عوام کے نمائندے ہوتے ہیں، فضل الرحمن

جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں۔پچاس ساٹھ لوگوں کو جمع کرکے ڈمی الیکشن کرائے گئے،آج پی ٹی آئی دربدرہےان کےرہنمابلوں میں گھس رہےہیںبرے کردار کے حامل لوگ پنجاب کے عوام کے نمائندے ہوتے ہیں۔

بہاولپور میں طوفان الاقصیٰ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج اسرائیل اور حماس کا نام لینا گناہ بن گیا ہے،فلسطین کامسئلہ ہوتوسب سےتواناہماری آوازہوتی ہے،کشمیرکامسئلہ ہوتوہم صف اول میں کھڑے ہوتےہیں،مسلم حکمران مصلحتوں کاشکارہیں، لیکن ہم سینہ تان کرفلسطینی بھائیوں کی حمایت کےلیےمیدان میں ہیں۔

انہوں نے تحریک انصاف کےانٹرا پارٹی الیکشن پر ردعمل میں انہوں نے کہا آج پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرواسکتی،ہم نےکہاتھاپی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں،آج پی ٹی آئی دربدرہےان کےرہنمابلوں میں گھس رہےہیں،ہم نےیہودی ایجنٹ کوشکست دی،آج وہ جیل میں ہے۔

امیر جے یوآئی نے کہا کہ ہم نےیہودی لابی کےایجنٹ کےچہرےسےنقاب اتاردیاتھا،آج جوکچھ ہورہاہےہم نےاس کو15سال پہلےدیکھ لیاتھا، یہودی لابی کاایجنٹ آج مکافات عمل کاشکارہے،ہم نےبین الاقوامی قوتوں کےایجنڈےکوشکست دی ،ہم نےیہودی لابی کےایجنٹ کےچہرے سے نقاب اتاردیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کے لاڈلا کا تاثر انتخابات کو پہلے سے متنازعہ بنا رہا ہے : شاہد خاقان

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ برے کردار کے حامل لوگ پنجاب کے عوام کے نمائندے ہوتے ہیں ،آج ہمارے ملک میں نہ امن ہے اور نہ ہی معاشی حالات ٹھیک ہیں ، نواز شریف اور اسحاق ڈار بھی اللہ کی مرضی کے بغیر ملکی بہتری کے لئے کچھ نہیں کر سکتے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close