Featuredدنیا

طائف ایئربیس پر غیرملکی فورسز کے حوالے سے افواہیں درست نہیں : سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے ملک میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کی تردید کردی۔

امریکا کے یمن پرحملوں سے قبل اطلاعات تھیں کہ غیرملکی فورسز کنگ فہد ائیر بیس میں موجود ہیں۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طائف ایئربیس پر غیرملکی فورسز کے حوالے سے افواہیں درست نہیں ہیں۔
عرب میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ یمن میں حوثیوں پر امریکا اور برطانیہ کے حملوں سے قبل اطلاعات تھیں کہ غیرملکی فورسز کنگ فہد ائیر بیس طائف میں موجود ہیں۔
اس سے قبل سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کو اپنے ہمسایہ ملک یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں پر ’گہری تشویش‘ ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’سعودی عرب بحیرہ احمر کے علاقے میں ہونے والی فوجی کارروائیوں اور جمہوریہ یمن کے متعدد مقامات پر فضائی حملوں کا سخت تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close