Featuredاسلام آباد

الیکشن کے نتائج رات 12 بجے تک مکمل کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 8 فروری کو رات 12 بجے تک الیکشن نتائج مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ای ایم ایس سے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی پی ایم یو کرنل (ر) سعید نے کہا کہ ہم رات 2 بجے تک تمام نتائج مکمل کر لیں گے۔ کہا انٹرنیٹ بند ہو یا چلے ای ایم ایس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ڈی جی پی ایم یو کرنل (ر) سعید کا کہنا تھا کہ نیپرا نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کل لوڈشیڈنگ نہیں ہوں گی ، سیکیورٹی اور دیگر وجوہات سے کہیں رزلٹ کی تاخیر تو ہوسکتی ہے مگر نتیجے پر فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انجینئرزیہاں پر نیٹ ورک دیکھ رہےہیں ہیلپ ڈیسک موجود ہے، ای ایم ایس ہیلپ ڈیسک میں 8 آپریٹرز ہیں ہر صوبے کو2 آپریٹرز ڈیل کررہے ہیں۔3 ہزار کے قریب لیپ ٹاپ اور متعدد کمپیوٹرز پر مانیٹرنگ چل رہی ہے۔

کرنل (ر) سعید نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ملک بھر سے آراوز کی لائیو لوکیشن آرہی ہے جنکی مانیٹرنگ چل رہی ہے، ہر انسان ہمارے سسٹم میں نہیں جا سکتا سیکیورٹی سسٹم ہے، کتنےلوگ لاگ اِن، کتنے لاگ آؤٹ ہیں سسٹم پر مانیٹر ہو رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close