Featuredاسلام آباد

وزارت داخلہ نے نور مقدم قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے نور مقدم قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کردیا ، ملزم ظاہر جعفر،والدذاکرجعفر، والدہ عصمت آدم جی ، ملازم امجد سمیت گھرمیں کام کرنیوالے 3ملازمین کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے

کابینہ کی سب کمیٹی نے نور مقدم قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔
گذشتہ روز عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23اگست تک توسیع کردی تھی۔

عید کی رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ایف سیون سے ایک سربریدہ لاش ملی تھی، جسے سابق سفیر شوکت مقدم کی 27 سالہ بیٹی نور مقدم کے نام سے شناخت کیا گیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : نقیب اللہ قتل کیس، ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ملزم ظاہر جعفر نے نور کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا بعد ازاں اس کا سر دھڑ سے الگ کردیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مقتولہ کی موت دماغ کو آکسیجن سپلائی بند ہونے سے ہوئی، مقتولہ کے جسم پر تشدد کے متعدد نشانات بھی پائے گئے، ملزم ظاہر جعفر کو گرفتار کیا، جس کے بعد پولیس نے تصدیق کی تھی کہ جرم کے وقت ملزم نشے میں نہیں تھا جبکہ دماغی طور پر بھی وہ بالکل صحت مند ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close