Featuredسندھ

لوگ احتجاج کرتے رہیں ، ہم حلف اٹھائیں گے : مراد علی شاہ

کراچی: نامزد وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم حلف اٹھائیں گے لوگ احتجاج کرتے رہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کتنی سیٹیں ملیں گی، سوچ سے بڑھ کر ہم نے نشستیں حاصل کیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسائل بہت ہیں مل کر حل کریں گے۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا، جس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہو گا۔

سندھ اسمبلی کے ایوان میں ممبران کی کُل تعداد 168 ہے جبکہ 163 حلف اٹھائیں گے، 128 منتخب اور 35 مخصوص نشستوں کے ممبران حلف اٹھائیں گے۔

سندھ میں اسمبلی کے 4 ممبران کے معاملات مختلف وجوہات کی بناء پر مؤخر ہیں۔

پیپلز پارٹی کے 114، ایم کیو ایم کے 36، سنی اتحاد کونسل کے 9 ارکان حلف لیں گے جبکہ جی ڈی اے کے 3 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن حلف لے گا۔

مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی 20 خواتین اور 6 اقلیتی ارکان حلف لیں گے جبکہ ایم کیو ایم کی 6 خواتین اور اقلیت کے 2 ارکان حلف اٹھائیں گے اور مخصوص نشست پر جی ڈی اے کی ایک خاتون رکن حلف لیں گی۔

پی ایس129 سے حافظ نعیم کی نشست کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا اور پی ایس 80 سے پیپلز پارٹی کے منتخب رکن عبدالعزیز جونیجو انتقال کر چکے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کی 9 نشستوں پر مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close