Featuredسندھ

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

کراچی: شہرکے مختلف علاقوں میں تیز اورہلکی بارش کا سلسلہ وقفے قفے سے جاری ہے، جن میں ملیر،کورنگی، قائدآباد، شاہ فیصل کالونی شامل ہیں۔

کراچی میں مغربی سسٹم کے اثرات کے سبب جمعہ کی صبح سے ہی مطلع ابر آلود ہے، صبح ساڑھے دس بجے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جو تھم گئی بعد ازاں کچھ وقفے کے بعد بارش دوبارہ شروع ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33، نیو کراچی، ایف بی ایریا، ناظم آباد، صدر، کراچی ائرپورٹ، شاہراہ فیصل، کورنگی، ملیر، لانڈھی، کلفٹن، گلشن معمار ، گلشن اقبال، گلشن حدید میں بارش ہوئی ہے جو کہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بارش کے سبب مختلف علاقوں موٹر سائیکل سوار پھسل کر زخمی ہو گئے، کئی سڑکوں پر پانی بھرنے سے ٹریفک جام کی بھی اطلاعات ہیں۔

مغربی ہواؤں کا سسٹم اس وقت اپنی پوری شدت کے ساتھ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش برسا رہا ہے اور آہستہ آہستہ یہ سندھ کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ آج ہی یہ سسٹم برسے گا جس کے سبب شہر میں تیز بارش متوقع ہے اور اس دوران گرج چمک کی شدت بھی زیادہ ہوگی۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج دوپہر سے بارش کے چار اسپیل کی پیشگوئی کے بعد شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل بھی کردی ہے جب کہ کنٹونمنٹ ہیڈکوارٹر میں بھی ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close