Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام میں جلسے کی اجازت کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ضلعی صدرعامرمغل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے درخواست دائر کردی، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنراور آئی جی اسلام آباد کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت فریقین کو30 مارچ کو رات 10 بجےاسلام آباد میں جلسہ کرنےکی اجازت دینےکا حکم دے، پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ، ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔

متن کے مطابق عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے،شرکا کیخلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کےلیے ضلعی انتظامیہ کو بھی درخواست دی ہے۔ جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامرمسعودمغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی۔ اسلام آباد میں 23اور 24مارچ کی درمیانی رات جلسے کی اجازت مانگ لی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close