Featuredدنیا

اسرائیل غزہ میں نسل کشی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ماہر فرانسسکا البانی اسرائیل کی نسل کشی کی رپورٹ آج ہیومن رائٹس کونسل میں پیش کریں گی

فلسطینی علاقوں میں حقوق کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ نے اپنی ایک رپورٹ “نسل کشی کی اناٹومی” میں کہا کہ اس بات کے معقول شواہد موجود ہیں کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی متعدد کارروائیاں کی ہیں۔

فرانسسکا البانی نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ اس بات کے واضح اشارے ملے ہیں کہ اسرائیل نے نسل کشی کے بین الاقوامی کنونشن کے تحت درج 5 میں سے 3 کی خلاف ورزی کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں مختلف گروپ کے ارکان کو قتل کرنے، انھیں شدید جسمانی یا ذہنی اذیت دینے میں ملوث رہی ہے۔

فرانسسکا البانی اپنی اس رپورٹ کو آج ہیومن رائٹس کونسل میں پیش کریں گی۔

دوسری جانب جنیوا میں اسرائیل کے سفارتی مشن نے کہا کہ فرانسسکا البانی کی اس رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close