More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان کے ایران میں دیئے گئے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کرلیا گیا: ترجمان

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے ایران میں دیئے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بیرونی قوتوں کے زیر اثر غیر ریاستی عناصر کی جانب سے پاکستانی سرزمین پاکستان یا بیرون ملک دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی بات کی تھی اور یہ بات بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور ان کے مقامی سہولت کاروں کے بارے میں کی گئی۔

ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر نے بیرونی پشت پناہی پر پاکستان میں کارروائیاں کیں، وزیراعظم عمران خان کا بیان کسی اور پیرائے میں استعمال کرنا درست نہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کو درپیش صورتحال پر بات کی تھی جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے