Featuredتعلیم و ٹیکنالوجیسندھ

کراچی: میٹرک سائنس گروپ اور انٹر جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

کراچی: میٹرک سائنس گروپ اور انٹر جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سائنس گروپ میں 156287 بچے رجسٹرڈ ہوئے، 148950 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے، 41476 طلباء و طالبات نے اے ون گریڈ حاصل کیا۔ 24977 طلباء و طالبات نے اے گریڈ حاصل کیا، 23754 طلباء و طالبات نے بی گریڈ حاصل کیا۔

سی گریڈ حاصل کرنیوالے طلباء کی تعداد 23213 رہی، جبکہ 22444 طلباء نے ڈی اور 10204 نے ای گریڈ حاصل کی۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے سائینس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان بھی کردیا، انٹرسائنس جنرل گروپ میں 3759 طلباء رجسٹرڈ ہوئے، 3738 بچوں نے امتحانات میں شرکت کی، جبکہ 21 طلباء غیر حاضر رہے۔

تعلیمی بورڈ کے مطابق نتائج میں کامیابی کا تناسب 95 فیصد رہا، اے ون گریڈ حاصل کرنیوالے طلبہ کی تعداد 498 رہی، 494 طلباء و طالبات نے اے اور 778 نے بی گریڈ حاصل کیا، 958 طلبہ نے سی اور 737 نے ڈی گریڈ حاصل کیا، 99 طلبہ ای گریڈ سے کامیاب ہوئے۔

 

 

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close