Featuredاسلام آباد

کورونا سے لوگوں کی جان کو خطرہ ہے اس لیے احتیاط کریں

اپوزیشن لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے، جلسوں سے دباؤ نہیں پڑے گا

وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں اور سردی بھی بڑھتی جارہی ہے، کورونا جب زیادہ لوگ جمع ہوتے ہیں تو زیادہ پھیلتی ہے لیکن کھلی فضا میں کم خطرہ ہوتا ہے۔

عمران خان نے کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘کورونا اسی شرح سے پھیلتا گیا تو ہمارے ہسپتال بھر جائیں گے، ملتان میں جلسہ ہوا، جس کے بعد ملتان میں 64 فیصد بسترے بھرے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں 40 فیصد اور اسلام آباد میں تقریباً 50 فیصد بستر مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں اور پورے پاکستان میں تقریباً 40 فیصد کورونا کے بستروں اور وینٹی لیٹر پر مریض آچکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو اپنے جلسے دو تین مہینے مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے لوگوں کی جان کو خطرہ ہے اس لیے احتیاط کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے ہم ساری قوم مل کر احتیاط کریں اور ایس او پیز پر چلیں، سب سے بڑا ایس او پی ماسک پہننا ہے، اس سے کورونا کے پھیلنے کے خطرات کم ہیں۔

جلسے جلسوں ہم سے بڑے کسی نے نہیں کیا لیکن حکومتیں نہیں چلی جائے گی، جلسے جلوس میں زیادہ تر لوگ ماسک نہیں پہنے ہوتے ہیں، جس سے کورونا پھیلنے کے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں، اس لیے یہ جلسے جلوس دو تین مہینے کے بعد کریں تاکہ لوگوں کو خطرے سے بچائیں۔

عمران خان نے کہا کہ جو جلسے جلوس سے مجھ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے مجھے کوئی دباؤ نہیں پڑے گا بلکہ لوگوں کی جان سے کھیل رہے ہیں، لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سب سے اپیل کر رہا ہوں کہ احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close