Featuredسندھ

ورلڈ کرائم انڈیکس رپورٹ جاری، کراچی کون سے نمبر پر آگیا؟

کراچی: شہر قائد میں امن وامان کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شب و روز محنت رنگ لانے لگی ہے، جس کا اعتراف ورلڈ کرائم انڈیکس نے بھی کیا ہے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرائم انڈیکس نے اعداد وشمار جاری کئے ہیں، جرائم کے خلاف عمدہ حکمت عملی کے باعث کراچی ورلڈ کرائم انڈیکس میں 103 سے 115 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار بیس میں کراچی 103ویں نمبر پر تھا، جبکہ سات سال قبل شہر قائد کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کے باعث کراچی میں ہر گزرتے سال جرائم میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

 

انٹرنیشنل کرائم انڈیکس کے مطابق وینزیلا کا دارالحکومت کاراکاس وینوزیلا پہلے نمبر پر ہے جبکہ افغان دارالحکومت کابل کا 14 واں نمبر ہے، بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ 43ویں، امریکا کا شہر ہیوسٹن 52ویں نمبر بھارت کا دارالحکومت دہلی 82 جبکہ واشنگٹن ڈی سی 88ویں نمبر پر ہے۔

 

اسی طرح پر نانٹس فرانس 105ویں جبکہ بھارتی شہر بنگلو 108 ویں نمبر پر ہے۔

 

ورلڈ کرائم انڈیکس کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 396 بڑے شہروں میں جرائم کی صورتحال پر سروے کرایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close