Featuredاسلام آباد

نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی منظور ، مسقتبل کےلیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں

‎اسلام آباد: نئی پالیسی کےتحت عوام کو سستی اور ماحول ‏دوست بجلی ملےگی

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نےنیشنل الیکٹریسٹی ‏پالیسی2021 کی منظوری دے دی ہے۔

حماداظہر نے کہا کہ پالیسی کا مرکزی ہدف مسابقانہ،کم ‏از کم لاگت رکھنا ہے پالیسی کا مقصد شفاف بنیادوں پر نظامِ توانائی میں توسیع ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی الیکٹرسٹی پالیسی آئندہ 10سال کیلئے ہے اگر پالیسی15سال قبل نافذکی ہوتی ‏تو آج توانائی شعبےکو مشکل میں نہ ڈالنا پڑتا،‎ ‎نئی پالیسی کےتحت عوام کو سستی اور ماحول ‏دوست بجلی ملےگی نئی پالیسی کے تحت ذیلی شعبوں کیلئے 10سے12 پالیسیاں بنائی جائیں گی۔

حماداظہر بجلی کی تقسیم کار بہترکرنے کیلئے 100ارب روپےمختص کئے ہیں ٹرانسمیشن کافرسودہ ‏نظام اور گردشی قرضوں کا چیلنج ہےہم توانائی شعبے میں روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کر رہے ‏ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسقتبل کےلیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں پاورسیکٹرزکےبہت مسائل ہیں ‏جس میں گردشی قرضےبھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close