Featuredبلوچستان

پیپلزپارٹی کا بلوچستان سے 3نسلوں کا رشتہ ہے ، اگلا وزیراعلیٰ ایک جیالا ہوگا

کوئٹہ: بلاول بھٹو کا آئندہ انتخابات میں بلوچستان میں حکومت بنانے کا اعلان

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا اگلا وزیراعلیٰ ایک جیالا ہوگا، پیپلزپارٹی کا بلوچستان سے 3نسلوں کا رشتہ ہے، بلوچستان کے مسائل حل کریں گے۔
 
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان کے بہت سے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، نواب ثنااللہ زہری اور عبدالقادربلوچ سمیت تمام رہنماؤں کا شکر گزارہوں۔
 
بلاول بھٹو نے آئندہ انتخابات میں بلوچستان میں بھی حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے، کہا کہ بلوچستان کا اگلا وزیراعلیٰ ایک جیالا ہوگا، پیپلزپارٹی کا بلوچستان سے 3نسلوں کا رشتہ ہے، پیپلزپارٹی نے عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دیا، بلوچستان کے مسائل حل کریں گے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے صوبوں کو اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی میں حصہ دیا، ہم نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا، پیپلزپارٹی جانتی ہے کہ بلوچستان کے حقوق کیسے پورا کرنا ہیں، ایک دوسرے کی مدد کرے پارٹی کو طاقتور بنائیں گے، پیپلزپارٹی نے مزدوروں اور کسانوں کو حقوق دیئے۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوامی حکومت بنائیں گے، تبدیلی کا اصل چہرہ سب نے دیکھ لیا، تبدیلی سرکار نے مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close