Featuredاسلام آبادکھیل و ثقافت

پی ٹی وی اسپورٹس کا میزبان کی بدتمیزی پر ایکشن

پی ٹی وی اسپورٹس پر شعیب اختر کے ساتھ تنازع کے بعد ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کردیا گیا۔

سرکاری ٹیلی وژن پی ٹی وی پر آن ایئرایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے بعد شعیب اختر نے پی ٹی وی کے شو سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

پی ٹی وی پر آن ایئر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے ساتھ تنازع کے بعد ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کردیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مناسبت سے جاری شو کے دوران میزبان کی بدتمیزی کے بعد شعیب اختر ٹی وی شو سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

اس پر شعیب اختر نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری ٹی وی پر میزبان کا رویہ ناقابل برداشت تھا، دنیا بھر کے لیجنڈز کے سامنے یوں شو سے جانے کا کہنا توہین آمیز تھا۔

بعدازاں اسپورٹس اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز نے تنازع کے بعد ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کہانی کا ایک رخ ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ یاد کیوں کروانا پڑ رہا ہے کہ شعیب ایک اسٹار ہے اور ہمیشہ اسٹار رہے گا۔

بعدازاں سرکاری ٹی وی کی انتظامیہ نے شعیب اختر اور اسپورٹس اینکر کی لائیو ٹی وی پروگرام میں نوک جھوک پر ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے فوری طور پر اینکر پرسن ڈاکٹر نعمان نیاز کو آف ایئر کرنے کی سفارش کی تھی۔

اجلاس میں ایم ڈی پی ٹی وی اور دیگر حکام نے شرکت کی تھی، شعیب اختر سے پیش آئے واقعہ کا جائزہ لیا گیا تھا جبکہ واقعہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم ڈی پی ٹی وی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو اسپورٹس پروگرام میں متبادل اینکر لانے کی ہدایت کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close