Featuredاسلام آباد

آصف زرداری نے کل کی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

اسلام آباد: ہائیکورٹ میں نیو یارک پراپرٹی کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کل ہوگی، آصف علی زرداری نے کل کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی

درخواست کے ساتھ اسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک ہے، جس میں کمر کی تکلیف سمیت مختلف بیماریوں کے شکار ہونے کا بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : بلآخر آریان کو منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت مل گئی

عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ خرابی صحت کی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، ڈاکٹرز نے چند ہفتوں تک سفر سے گریز کا کہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کو کل تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے۔

دوسری جانب گواہان کی عدم موجودگی کے باعث احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف علی زرداری اوردیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close