Featuredاسلام آباد

اپوزیشن کا ای وی ایم سے متعلق قانون سازی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے بعد کیا اپوزیشن عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتی ہے؟ قانونی ماہرین نے اپنی رائے دے دی

قانونی ماہرین کا ماننا ہے سپریم کورٹ آئین اور بنیادی حقوق سے متصادم قانون سازی کو کالعدم قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے اور ماضی میں ایسی مثالیں بھی موجود ہیں  سینئر وکلاء کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں آئین کا آڑٹیکل 8 واضع ہے۔

یہ بھی پر ھیں : مدارس ریفارمز کا کام مکمل ہو چکا صرف قانونی شکل دینا باقی ہے، ناصر جنجوعہ

کچھ قانونی ماہرین کا کہنا ہے موجودہ حالات میں یہ ممکن نظر نہیں آ رہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے کو سنتی ہے یا نہیں تاہم درخواست کے متن پر منحصر ہے کہ کن حقائق کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔

وکلاء نے پارلیمان سے پاس ہونے والے کسی بھی قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کو اس کے آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہونے سے مشروط کیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close