بلوچستان

خضدارمیں سڑک کنارے نصب بم دھماکا؛ میاں بیوی اور بچی جاں بحق

خضدار: تحصیل وڈھ میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 خضدارمیں تحصیل وڈھ کے علاقے گرواہ میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں میاں ، بیوی اوربچی شامل ہے جب کہ ایک بچی زخمی ہوئی جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close