بلوچستان

ضلع کچھی میں مندر سے دو مقدس کتابیں چوری

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں نامعلوم افراد نے ہندوبرادری کے مندر میں چوری کی ہے۔

کچھی میں انتظامیہ کے اہلکار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ گذشتہ شب پیش آیا تھا۔ اہلکار کے مطابق نامعلوم چور مندر میں داخل ہوئے اور وہاں سے ہندو مذہب کے دو مقدس کتابیں چوری کیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق چوروں نے وہاں سے نقدی چوری کرنے کے علاوہ توڑ پھوڑ بھی کی۔ تاہم انتظامیہ کے اہلکار نے ان باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چور وہاں سے صرف دو مقدس کتابیں لے گئے ہیں۔

اہلکار کے مطابق اس حوالے سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

حاجی شہر کا شمار بلوچستان کے قدیم علاقوں میں ہوتا ہے جہاں ہندو برداری کے لوگ بھی آباد ہیں۔

مندر میں چوری اور اس کے مبینہ بے حرمتی کے خلاف ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے جمعرات کو حاجی شہر میں بطور احتجاج اپنا کاروبار بھی بند رکھا۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے حاجی شہر کے ہندو برادری کے مندر میں چوری کی واردات کی مذمت کی ہے۔

ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close