بلوچستان

بلوچستان میں شدید بارش، چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق

کوئٹہ : بلوچستان میں بارش باعث زحمت بن گئی اور چھتیں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بہہ گئیں ، انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسو خ کرکے الرٹ جاری کردیاہے ۔
مقامی میڈ یا کے مطابق ایران سے پاکستان میں داخل ہونیوالے سسٹم نے سب سے پہلے بلوچستان میں اپنا زور دکھایاجہاں طوفانی بارشوں کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہوگیا اور بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیداہوگئی ۔ ژوب کے علاقے میں شدید بارش کے بعد چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جھل مگسی میں ڈیم کا بند ٹوٹ گیا جس کے پانی کی زد میں آکر رابطہ سڑکیں بہہ گئیں،کئی کچے مکانات گرگئے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close