بلوچستان

سبی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

سبی: بلوچستان کے شہر سبی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ سبی کے علاقے سانگان میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ عین اس وقت پھٹی جب ایف سی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی تباہ ہوگئی جب کہ اس میں سوار 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے كی اطلاع ملتے ہی فورسز نے علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھاکر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاریوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔ دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ایف سی کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close