بلوچستان

بلوچستان کی نئی کابینہ میں14وزرا،5مشیر شامل ، ممکنہ نام بھی سامنے آگئے

کوئٹہ: نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے اپنی نئی کابینہ میں14وزرا اور5مشیران شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے، نئی کابینہ میں تمام جماعتوں کے اراکین کو شامل کیا جائے گا، نو منتخب وزیر اعلیٰ کی کابینہ میں شامل ممکنہ افراد کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ممبران نے عبد القدوس بزنجو کو نیا قائد ایوان منتخب کر لیا ہے، نومنتخب وزیر اعلیٰ نے اپنی نئی کابینہ میںتمام سیاسی جماعتوں سے ممبران کو شامل کیا جائے گا ، نئی کابینہ کے ممکنہ وزراءمیں عبدالکریم نوشیروانی،آغامحمدرضا ، جعفرمندوخیل ،اکبرآسکانی ، طاہرمحمود، راحت جمالی ،سرفرازڈومکی،ماجدابڑواورعاصم کرد کے نام شامل ہیں۔ پرنس احمدعلی،نواب جنگیزمری ،عامررنداوردستگیربادینی کو بھی بلوچستان حکومت میں شامل کرنے کا امکان ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close