بلوچستان

ڈیرہ بگٹی میں ایف سی سے جھڑپ ،ایک دہشتگرد ہلاک ،ایک گرفتار ، اسلحہ و بارود برآمد

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ بگٹی کے علاقہ اوچ میں ایف سی سے جھڑپ کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ ایک شر پسند کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف سی نے بتایا ہے کہ اوچ میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شرپسند ہلاک اورایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ شرپسند گیس پائپ لائنوں کونقصان پہنچانے،سیکیورٹی فورسزپرحملوں میں ملوث تھے۔انہوں نے بتایا کہ شرپسندوں سے 2ایس ایم جیز اور دستی بم بھی برآمدہوا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close