گلگت بلتستان

گلگت سکردوروڈمنصوبے پرجلد پیشرفت ہوگی،میجرامین

سکردو:صوبائی رکن اسمبلی میجر(ر)محمدامین نے کہا ہے کہ سیکرٹری پلاننگ کمیشن یوسف نسیم کھوکھر کے ساتھ ہماری ملاقات کے دوررس نتائج سامنے آئیں گے اورسکردوروڈکی تعمیر کے سلسلے میں جلد پیش رفت ہوگی سیکرٹری پلاننگ کمیشن نے تمام سٹیک ہولڈرزکااجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں روڈکی تعمیر میں غیرمعمولی تاخیراور دیگرامورپرغوروخوض کیاجائے گا اور روڈکی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکی جائیں گی۔کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روڈکی تعمیر کے لئے اب ہم ہرسطح پرجائیں گے اور اس وقت تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک روڈکی تعمیرفوری طورپرشروع نہیں کی جاتی۔روڈکی تعمیرشروع نہ ہونے کے باعث عوام سنگین قسم کے مسائل میں گھرے ہوئے اورہمارے اوپردباﺅبڑھ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close