اسلام آباد

کسی بھی قسم کی غلیظ زبان کا استعمال اسحاق ڈار کو نہیں بچا سکتا، عمران خان

اسلام آبا:د پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اسحاق ڈار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی غلیظ زبان کا استعمال اسحاق ڈار کو نہیں بچا سکتا۔ سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک تصویر ہزار الفاظ پر بھاری ہوتی ہے، اسحاق ڈار کا پریشان چہرہ ان کا جرم بتا رہا ہے۔عمران خان نے مزید لکھا کہ کسی بھی قسم کی غلط زبان کااستعمال اسحاق ڈار کو نہیں بچا سکتا۔
چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اسحاق ڈار شوکت خانم اسپتال پر حملہ آور ہو کر پستی کی نئی حد تک گر گئے ہیں جبکہ شوکت خانم اسپتال کینسر کے 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج کرتا ہے اور اس پر سالانہ 5 ارب روپے خرچہ آتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگ کے دنوں میں بھی اسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا مگر شریف خاندان اور ان کے حواری شوکت خانم کو نشانہ بنا رہے ہیں جہاں کینسر کے غریب مریضوں کا علاج ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور ان کے حواریوں کو پاکستان میں بسنے والے غریب مریضوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے کیونکہ یہ لوگ تو اپنے معمولی سے چیک اپ کے لئے بھی بیرون ملک بھاگتے ہیں۔ عمران خان نے جہانگیر ترین اور شاہ فرمان کے ہمراہ اپنی تصویرشئیر کرتے ہوئے لکھا کہ جب کسی قسم کی ندامت نہ ہو تو یہ چہروں سے واضح ہو جاتا ہے۔

واضح رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ  عمران خان کس منہ سے نوازشریف کے خلاف 62 اور 63 کا کیس کرتے ہیں، انہوں نے عطیات کی رقم سے جوا کھیلا، وہ آج بھی ٹیکس چور اور جواری ہیں۔ اس سے قبل عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ (ن) لیگ اور موٹو گینگ کتنی جلدی بھول گئے کہ انہوں نے اسی جے آئی ٹی کی تشکیل پر کتنا جشن منایا تھا، فتح کے نشان بنائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں تھیں، لیکن اب جے آئی ٹی قابو میں نہیں آرہی تو اسے بدنام کرنےکیلیے زور لگایا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close